اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ سال 2019ء کے پہلے مہینے جنوری میں دو مزید اسلامی ممالک کا دورہ کریں گے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مزید 2 اسلامی ممالک کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم جنوری میں قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امیر قطر سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر افرادی قوت بھیجنے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم ترک صدر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔