اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان دونوں ممالک کے باہمی تعاون، تجارت بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک صدرطیب اردوان سے ملاقات کریں گے جس میں افغان مفاہمتی عمل سمیت خطے کے بدلتے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور تجارت سمیت اہم معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔ وزیراعظم کے شیڈول میں ترکی کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، وزیر اعظم عمران خان جمعہ کی رات کو پاکستان واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جس کے تناظر میں وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی آج قطر کا دورہ کر رہے ہیں اور چند روز قبل انھوں نے روس، چین ، ایران اور افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا۔