پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافہ

Last Updated On 31 December,2018 11:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق دھند اور سردی کے باعث موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعطیلات چھ جنوری تک بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تمام تعلیمی ادارے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو چھ جنوری تک بند رکھا جائے۔