شاہد آفریدی نے اپنے وطن کی تضحیک کی: خواجہ آصف

Last Updated On 14 November,2018 10:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنے وطن کی تضیحیک کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی تضحیک کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھےشاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالےسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئےشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔