لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کر دی اور نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہوئے لیکن ان کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر بحث نہ ہوسکی۔ حمزہ شہباز نے اپنے خلاف تین مختلف تحقیقات میں گرفتاری کے خدشہ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔
درخواست ضمانت میں اعتراض اٹھایا گیا کہ ایسے معاملات میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جو نیب کے دائرہ کار میں نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی تینوں الزامات میں عبوری ضمانت میں 20 نومبر کیلئے توسیع کر دی اور نیب کو پابند کیا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا جائے۔