لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی ایم این اے رانا ثناءاللہ نے متعدد الزامات لگاتے ہوئے شیخ رشید کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی، وہ جوئے کے اڈے چلانے اور بھتہ وصولی میں ملوث رہے۔
ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید شیخ رشید جھوٹا اور فراڈ انسان ہے، ایسے شخص کی موجودگی سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے، شیخ رشید جیسے کرپٹ کو ایوان سے نکالا جائے۔ انھوں نے کشمیر کاز اور جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچایا۔
رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید پر الزامات لگائے کہ انھوں نے بھائیوں، بھتیجوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، جوئے کے اڈے چلاتے رہے اور بھتہ بھی وصول کرتے رہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کیخلاف سپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں، استدعا ہے کہ سپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔