اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) افغانستان میں قیام امن کی کوششیں تیز، افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی آج چارروزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی 8 تا 11 جنوری، پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ عمر داؤد زئی، وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وزیر خارجہ سے بھی افغان صدر کے نمائندے ملاقات کریں گے۔
عمر داؤد زئی، افغان صدر کا پاکستانی قیادت کے نام اہم پیغام بھی پہنچائیں گے، افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔