اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ موخر کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ موخر کر دیا گیا، معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور پر آئے گا۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں مختلف اداروں میں تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔