اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اس وقت سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی کمان کر رہے ہیں۔ انہوں نے جنوری 2017ء میں اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں این او سی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ راحیل شریف نے کابینہ سے این او سی نہیں حاصل کیا تھا جبکہ سابق سیکرٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع نے راحیل شریف کو این او سی جاری کیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے کی ہدایت کی تھی۔