کراچی: (دنیا نیوز) نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیاں کے الزام پر سابق منیجرکو ضمانت مسترد ہونے پرسپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان نیب کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق منیجر محمود شریف نے بابر غوری اور جاوید حنیف کے ساتھ مل کر غیرقانونی بھرتیاں کیں، سابق وفاقی وزیر کی ملی بھگت سے کے پی ٹی میں 940 غیرقانونی بھرتیاں کیں۔
ملزم کو سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم محمود شریف کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔