مسلم لیگ ن کے ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آ گئے

Last Updated On 02 February,2019 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بہاولنگر سے ایم این اے احسان الحق باجوہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ احسان الحق باجوہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آ گئے، بہاولنگر سے ایم این اے احسان الحق باجوہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب نے احسان الحق باجوہ، انکی بیوی، بچوں کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دیں، نیب نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے 4 فروری تک مکمل ریکارڈ مانگ لیا ہے۔