کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8.ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح سندھ کے شہر کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور، پشاور، اسلام آباد، میانوالی، ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5عشاریہ 8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
پشاور، داؤد خیل، بٹگرام شہر ، شاہ کوٹ ،مالاکنڈ، کندیان چشمہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، میانوالی، سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، زلزلہ 5 بجکر 3 منٹ پر محسوس کیا گیا۔