ریاض: (روزنامہ دنیا) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ابھی چار ماہ میں ایسی کیا چیز ہوئی ہے کہ جس پر الیکشن کی ضرورت پڑجائے۔ اس موقع پر پرویز الٰہی سے شریف فیملی کے مارچ میں ملک سے باہر جانے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بارے میں تو وہی بتاسکتے ہیں جن کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی روز سے یہ باتیں سننے میں آرہی رہیں تاہم حقیقت تب ہی پتاچلے گی جب کچھ ہوجائے گا۔