اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) 23 پارلیمنٹیرینز اور ارکان صوبائی اسمبلیوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی جس کے باعث ابھی تک ان کی رکنیت بحال نہیں ہوسکی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ایک سینٹر، پنجاب اسمبلی کے 12 ارکان، سندھ اسمبلی کے 2، کے پی اسمبلی کے 6 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان کی رکنیت معطل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 میں سے اب تک 1148 پارلیمنٹیرینز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہے۔