ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، فیصل واوڈا

Last Updated On 11 February,2019 06:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں پانی کی ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات کی جس میں آبی وسائل سمیت دیگر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اس موقع پرامریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement