کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ارشاد رانجھانی کو ڈکیتی کرنے پر مارا گیا، پولیس نے تصدیق کر دی، زخمی کو ہسپتال جانے سے روکنے پر یوسی چیئرمین کو گرفتارکر لیا گیا، پولیس نے مقتول اور ملزم دونوں کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔
کراچی میں ارشاد رانجھانی کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلا، پولیس نے تصدیق کر دی۔ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم کی سفاش پر علاقہ چیئرمین رحیم شاہ کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم نے زخمی کو ہسپتال لے جانے سے روکا۔ پولیس کو مقتول ارشاد رانجھانی اور یوسی چیئرمین کا مجرمانہ ریکارڈ بھی مل گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق بھینس کالونی میں یو سی چیئرمین سے واردات کے دوران مقتول ارشاد رانجھانی کے ساتھی بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں معاملے کی تفتیش کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔