اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن، بینکوں سے قرض لینے کی زیادہ شرح اور معاشی اصلاحات کی رفتار کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی پیکج لینے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے بڑھانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بینکوں سے قرض لینے کی شرح کم جب کہ سبسڈیز کا دائرہ مزید محدود کرے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے نقصان کم جب کہ معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کا بھی کہا ہے۔