اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔
نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے، سابق وزیر اعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی بھی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو دونوں درخواستوں میں سے ایک واپس لینے کا حکم دیا تھا۔