اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی قصور میں ہیڈ بلوکی آمد، 1500 ایکڑ اراضی پر جنگل لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگلات اور پارک آلودگی کے خاتمے، نئی نسل کیلئے بہت ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، قبضہ مافیا سے زمینیں واگزارکرا رہے ہیں، واگزار اراضی کو جنگلات، وائلڈ لائف پارکس میں تبدیل کر رہے ہیں۔
We are launching our #Plant4Pakistan programme & reclaiming mafia encroached land, converting it into forests and wild life parks for our future generations to fight climate change and pollution. pic.twitter.com/yCaaahr2uB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2019
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان آج پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر بلوکی ہیڈ ورکس کے قریب 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کریں گے، 1500 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جائے گی۔
سیکرٹری ماحولیات پنجاب ناصر حسن جامی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوکی ہیڈ ورکس کے قریب اڑھائی ہزار ایکڑ سے زائد زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے یہاں غیر قانونی طور پر قابض افراد اس کا کرایہ بھی وصول کر رہے تھے ۔یہاں جانوروں اور پرندوں کے علاوہ فش فارمز اور چھوٹا سا پکنک پوائنٹ بھی قائم کیا جائے گا۔