اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریںگے جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔