اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) اسلام آبادہائیکوٹ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز سماعت کے دوران کہا طبی بنیادوں پر دائر درخواست کے ساتھ ہی متفرق درخواست کی سماعت کریں گے، نواز شریف کے وکیل قانونی نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا تفصیل سے مطمئن کریں گے، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔
نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی سمیت 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن میں سے ایک واپس لینے کی استدعا کی گئی۔