اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، پی آئی اے کے مالی معاملات اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی کے اجلاس کیلئے ابتدائی طور پر 6 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے، گوادر پورٹ اور گوادر فری زون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے لائسنس کے اجرا، زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔