سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے: اسد عمر

Last Updated On 28 January,2019 07:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، بانڈز لے کر آرہے ہیں، سرمایہ کاری کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے، بیوروکریٹس قابل لیکن جلد ہی ٹرانسفر ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کر دیا کہ ابھی کام شروع کیا ہے بہت کچھ کرنا باقی ہے، سابق حکومت مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر گئی، حالیہ اصلاحاتی پیکج ابتدا ہے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا اداروں کی نجکاری کے لئے ہوم ورک کر رہے ہیں، پہلی ترجیح اداروں کی اصلاح ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ این ایف سی کی پہلی میٹنگ جلد کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاملات بلا سوچے سمجھے نہیں کریں گے۔
 

Advertisement