اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی کپاس پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے 30 جون تک ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ای سی سی نے درآمدی کپاس پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی، ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق یکم فروری سے 30 جون تک ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمدگی میں اہم مشکل دور کر دی، امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسز غیر ملکی کرنسی میں ادا کیے جاسکیں گے۔ ای سی سی نے امپورٹ پالیسی 2016 کے تحت کاروبار آسان کرنے کیلئے تجویز منظور کرلی، تجویز کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی میں ترامیم کی منظوری کابینہ دے گی۔