اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ میں نئی گاج ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر خزانہ ای سی سی کے اجلاس میں ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے طلب کیا تھا، کیا اجلاس چھوڑ کر نہیں آسکتے تھے ؟ عدالت اپنے حکم کی تعمیل چاہتی ہے۔