اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کیلئے 83 کروڑ منظور

Last Updated On 04 February,2019 02:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں‌ 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے 83 کروڑ روپے کی منظوری دے دی.

 وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے  تارکین وطن کیلئے روزگار کے مواقع، معاوضوں کی ادائیگی پر غور کیا جب کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زون کو درپیش مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

 وزیرخزانہ اسد عمر حکومت کی اقتصٓادی پالیسیوں کے ملکی معیشیت پر اثرات اور گیس بحران سمیت معاملات پر بھی اراکین سے مشاورت کی۔ کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لئے 83 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی

 

Advertisement