اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دی دے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی، حکومت 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرے گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو پن بجلی پر خالص منافع بھی اسی رقم سے ادا ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔