لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی قیدیوں سے متعلق کیس میں جسٹس عظمت سعید نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات کے رویئے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کو بتا دیں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا انجام کیا ہوگا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا عدالتی حکم کے باوجود اشتہار کیوں جاری نہیں کیا گیا ؟ فواد چودھری اور سیکرٹری اطلاعات خود کو قانون سے بڑا سمجھتے ہیں ؟ وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کا شکار ہوچکے ہیں، فواد چودھری کو بتا دیں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا انجام کیا ہوگا، غلط فہمی ایسے دور کریں گے دوبارہ حکم عدولی کا سوچیں گے بھی نہیں۔
سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات کو پیش نہ ہونے پر ہتھکڑیاں لگا کر لانے کی ہدایت کر دی۔