لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے ضمانت کیلئے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار کیا تاہم کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم نے نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرتے ہوئےتمام ریکارڈ فراہم کیا۔ خواجہ برادران کا درخواست میں کہنا تھا کہ درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔