راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور 22 فروری بروز جمعہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اہم قومی معاملات اور موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ وہ کل سہ پہر تین بجے میڈیا بریفنگ دیں گے۔