راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی قیدی ابھی نندن نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے، یری فوج بھی اس طرح کا رویہ اختیار کرے۔
پاکستان میں دراندازی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا نیا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں اس نے پاکستانی فوج کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا گرفتار پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا اچھے سے دھیان رکھا جا رہا ہے، میری فوج بھی اس طرح کا رویہ اختیار کرے۔ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی سہولت فراہم کی گئی۔
بھارتی قیدی ابھی نندن نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گرفتار پائلٹ کے ہاتھ میں چائے کا کپ اور چہرے پر اطمینان تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن نے میڈیا کے سامنے اپنا نام اور انڈین ایئر فورس کا سروس نمبر بتایا۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 اور مذہب ہندو ہے۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی ریٹائرڈ ایئر مارشل کا بیٹا ہے۔