اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، بھارتی دراندازی کے بعد کی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان کے اقدامات پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاسوں کی کارروائی سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب، اقوامِ متحدہ اور دیگر ممالک سے ہونے والے رابطوں پر بریف کریں گے۔