اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی پر سیاسی اور عسکری قیادت آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، وزیراعظم عمران خان پہلی مرتبہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے۔
پاک فضائیہ، پاک بحریہ، حساس اداروں کے سربراہان اور سکیورٹی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیر خزانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سیاسی اور عسکری قیادت بھارت کو دراندازی کا مناسب جواب دینے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کرے گی۔