اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کیلئے صحتیابی کی دعا کی ہے اور وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم کے علاج کیلئے میسر سہولیات ممکن بنائی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی۔ میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2019
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی اور میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قبل ازیں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ہسپتال یا ڈاکٹر سے علاج کروانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔