لاہور: (دنیا نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نوازشریف کےعلاج کا حل احتجاج سے نہیں نکل سکتا، ان کو ایک گھنٹنے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر نوازشریف کی مرضی کا علاج کرانے کو تیار ہیں، ان کے ساتھ نا انصافی کا تاثر دیا جا رہا ہے، ن لیگ لندن سے ڈاکٹر بلوانا چاہتی ہے تو ہم سے بات کرے۔
راجہ بشارت نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ایک گھنٹے میں پی آئی سی منتقل کر سکتے ہیں، نوازشریف کےعلاج کا حل احتجاج سے نہیں نکل سکتا، معاملے کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔