لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کمر درد ٹھیک ہوگیا، ایکو کارڈیو گرافی کیلئے پروفیسر کا انتظار ہے، 6 رکنی میڈیکل بورڈ رپورٹس کے بعد ادویات کا فیصلہ کرے گا۔
ادھر نواز شریف کی صحت سے متعلق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، ہمارے پاس جو سہولیات ہیں وہ بھرپور طریقے سے دیں گے۔ انہوں نے کہا مریض کی میڈیکل ہسٹری کو کسی سے شئیر کرنا مناسب نہیں، نواز شریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا تھا ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرور کیا جاسکتا ہے، جب تک بورڈ کے ڈاکٹرز بیٹھ کر میڈیکل ہسٹری نہیں دیکھ لیتے، آگے لائحہ عمل طے نہیں ہوگا۔