اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکپتن دربار اراضی کیس میں نواز شریف نے بطور سابق وزیر اعلیٰ جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کو یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی، انہوں نےحسین اصغر کی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی کی تشکیل پر بھی سوالات اٹھائے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ بظاہر لگتا ہے رپورٹ حسین اصغر نے انفرادی طور پر تیار کی ہے، حسین اصغر نے عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک مرتبہ بھی نواز شریف سے رابطہ نہیں کیا جبکہ رپورٹ میں نواز شریف کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کیا گیا۔