لاہور: (دنیا نیوز) نوازشریف کے علاج معالجے سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت یاسمین راشد کے علاوہ خواجہ سلمان، ملک احمد اور سمیع اللہ خان نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج معالجے کے معاملے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا،مذکراتی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے راجہ بشارت اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سمیع اللہ خان، ملک احمد، خواجہ سلمان سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان کی قائم کردہ کمیٹی کو بائی پاس کرنے پر وزیر قانون سے شکایت کی اور کہا گیا کہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کل پریس کانفرنس کرکے ہاؤس کو بے توقیر کیا ہے،ن لیگ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے سکی ۔