بجلی کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Last Updated On 15 March,2019 07:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا انتیس مارچ کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائرکردی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی پیداوار کی ریفرنس لاگت 3 روپے97 پیسے فی یونٹ تھی اور تقسیم کارکمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 5 روپے 20 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں ہائیڈل سے 22.77 فیصد کوئلے سے 17.46فیصد اور فرنس آئل سے 1.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

فروری میں گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔