سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے ملزموں کی بریت، پاکستان کا شدید احتجاج

Last Updated On 20 March,2019 09:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی عدالت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے ملزموں کی بریت کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انڈین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ہے۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان پر دہشتگردی کے الزام لگانے والے بھارت کی منافقت اور دہرا معیار دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ بھارت نے سرعام اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے دہشتگردوں کو تحفظ دیا۔

دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس پر پیشرفت نہ ہونے کا معاملہ مسلسل اٹھایا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کی ملزمان کو بری کروانے کوششوں کا معاملہ بھی تواتر کے ساتھ اٹھایا گیا۔ ترجمان پاکستان نے بھارت کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس مسلسل اٹھایا لیکن ملزمان کی بریت نے بھارتی عدالتوں کی ساکھ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 انتہا پسندوں کو بری کر دیا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس پر 18 فروری 2007ء کو حملہ کیا گیا تھا۔ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں 70 مسافر ہلاک ہوئے تھے اور اس دہشتگرد حملے میں جاں بحق افراد میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔