اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی ناردرن بورڈ نے قائم مقام ایم ڈی عامر طفیل کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ محمود ضیا کو نیا قائم مقام ایم ڈی تعینات کر دیا گیا۔
عامر طفیل نے بورڈ اجلاس میں قائم مقام ایم ڈی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان پر صارفین کو اضافی بل بھجوانے کے معاملے پر دباؤ تھا۔ دوسری جانب سینئر جنرل مینجر محمود ضیا کو سوئی ناردرن کے نئے قائم مقام ایم ڈی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
محمود ضیا ادارے کے مختلف شعبوں میں اکتیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سوئی ناردرن کا مستقل ایم ڈی ڈیڑھ سے دو ماہ میں تعینات کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم تعیناتی کے اشتہار اور طریقہ کار کی منظوری دے چکے ہیں۔