لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 10 مقدمات میں 9 ماہ بعد بے گناہ قرار پانے کی بنیاد پر عبوری درخواست ضمانتیں واپس کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ارشد نے عابد باکسر کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو پولیس کے تفتیشی افسران نے قتل اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مکمل رپورٹ جمع کروائی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مون لائٹ سینما کے مالک کو قتل کے الزام میں مدعی کو بار بار طلب کرنے کے باوجود مدعی پیش نہیں ہو رہا جبکہ پولیس نے جواد فردوسی کو قتل کے الزام میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر بے قصور قرار دیا، فراڈ، اغوا اور جعلی چیک سمیت دیگر مقدمات میں پولیس عابد باکسر کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔
عدالت نے تفتیشی کی رپورٹ کی روشنی میں عابد باکسر کی تمام درخواست ضمانتیں واپس کر دی۔ عابد باکسر پر تھانہ ملت پارک، نصیر آبار اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے، عدالتی سماعت کے بعد عابد باکسر کے حامیوں نے احاطہ عدالت میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا استقبال کیا۔