اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہونے کی خبر سنا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل خاور میں تھری جی سروس فراہم کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ۔ انھوں نے خوشخبری سنائی کہ باجوڑ کے عوام کو تھری جی سروس فراہم کر دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے یہ وعدہ گزشتہ جمعے کو جلسے کے دوران قبائلی عوام کے ساتھ کیا اور اب اس پر عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے۔
Another commitment fulfilled to bring what was FATA into the mainstream. Last Friday in the jalsa I had promised the people of Bajaur 3 G service. Now 3 G service has been launched in Tehsil Khawar in Bajaur.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا سے نئے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں غریب و نادار افراد کو مفت علاج کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈز کی سہولت مہیا کی ہے اور صحت کی دیگر سہولتوں کیلئے 5 سالہ پلان بھی تیار کیا ہے۔