گورنر پنجاب نے لاہور، عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کا افتتاح‌ کر دیا

Last Updated On 31 March,2019 04:01 pm

لاہور‌: (دنیا نیوز) 148.6 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے 230 کلو میٹر طویل لاہور تا عبدالحکیم موٹروے M3 کا گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے افتتاح کر دیا.

لاہورتا عبدالحکیم موٹروے M3 کا افتتاح گورنر پنجاب نے سیدوالا جڑانوالا انٹرچینج پر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے۔ ملک میں لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں چاہتے، پاکستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

 عمر   148.6 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا لاہور تا عبدالحکیم موٹروے M3 سیکشن کھلنے سے لاہور تا ملتان فاصلے بلکل سمٹ کر قریب آ جائیں گے۔ 5:15 گھنٹے کا سفر 3:15 گھنٹے میں طے ہوگا- موٹروےM3 لاہور M2 سے شروع ہو کر شرقپور، ننکانہ صاحب، سیدوالا، جڑانوالا، سمندری، رجانہ، پپیرمحل سے ہوتا ہوا عبدالحکیم پہنچے گا۔