لاہور: بیوی پر تشدد، بال کاٹنے والے شوہر اور اسکے دوست کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

Last Updated On 28 March,2019 12:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے کی پاداش میں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے بال کاٹنے والے شوہر اور اسکے دوست کا مقامی عدالت نے چار دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

لاہور میں خاتون پر تشد اور بال کاٹنے کا معاملہ، خاتون کا شوہر اور ملازم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ ملزم فیصل نے ڈانس سے انکار پر تشدد کیا، اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس نے ملزموں میاں فیصل اور اسکے ملازم راشد علی کو ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت نے کو بتایا کہ خاتون اسما عزیز کے شوہر نے دوست کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کے بال کاٹ دئیے جس کا ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

بال کاٹنے والی مشین اور تشدد کیلئے استعمال ہونے والے پائپ کی برآمدگی کے لئے پولیس نے ملزمان کا 10 دنوں کا ریمانڈ مانگا، عدالت نے دونوں ملزموں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزموں سے تفتیش کی مکمل اور جامع رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

 

Advertisement