لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت کے علاقہ غزبوبہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون آفیسر اور ایک لیوی اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم سکولوں کے معاٸنے کے لیے ضلع لکی مروت کے دور دراز علاقے غزبوبہ میں گئی، مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک خاتون مانیٹرنگ آفیسر اور ایک لیوی فورسز کا اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈرائیور نے پنکچر ٹاٸر کے ساتھ گاڑی بھگا کر علاقے سے باہر نکالا۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم اور پولیٹکل حکام موقع پر پہنچ گئے۔ دو شدید زخمیوں کو بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے۔