کراچی: دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد

Last Updated On 26 March,2019 03:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی شوکت کھٹیان کے مطابق ملزم دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے، پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو کر روپوشی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔

ملزم کو وطن واپسی پر چوبیس سال بعد شیرشاہ پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا جبکہ ملزم زبیر سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Advertisement