کوئٹہ کسٹم کی کارروائی، اندرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

Last Updated On 25 March,2019 11:20 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے اندرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ اور ٹائر برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کاروائی لکپاس چیک پوسٹ پر کی گئی جس میں ٹرک اور ایک گاڑی سے غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ جسے کسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

برآمد ہونیوالے سامان میں 45 ٹن چھالیہ اور 60 ٹائر شامل ہیں۔ جسے کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ کسٹم کے مطابق برآمد ہونیوالی اشیا کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

 

Advertisement