پشاور: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 80 سے زائد دکانیں مسمار

Last Updated On 24 March,2019 09:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور نے میرہ کچوڑی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 80 سے زائد دکانیں مسمار کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے ارمڑ کے علاقہ میرہ کچوڑی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئے 80 دکانیں اور مکانوں کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی اسٹنت کمشنر سارہ رحمن کر رہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ ٹاؤن فور، ریونیو، ریسکیو1122 کے افسران بھی تھے۔

آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے، ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ پشاور میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


 

Advertisement