کراچی: سی ٹی ڈی کی سرجانی میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز گرفتار

Last Updated On 24 March,2019 09:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سی مرتضیٰ بھٹو نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں نعمت علی، سلمان ہاشمی، ناصر اور عرفان شامل ہیں۔ ٹارگٹ کلر محمد عرفان نے 5 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے 2009ء میں فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے کارکن نظیر احمد اور 2010ء میں محمد اظہر کو قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔